فیک نیوزالرٹ، بھارتی ٹی وی ریبلک نیوز پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل جھوٹی خبریں چلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کی جانب سے پاکستان کی سرحد پرواقع چیک پوسٹوں پر حملے کی بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔

مذکورہ ٹی وی چینل ری بپلک ٹی وی کو جھوٹی خبریں دینے میں منفرد مقام حاصل ہے اور ماضی قریب میں بھارت کے شہریوں کی جانب سے ری پبلک ٹی وی کی جانب سے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف جھوٹا بروپیگنڈا بے نقاب کیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی سرحدی علاقے میں کسی حملے یا حتیٰ کہ فائرنگ کا بھی کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کر لئے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

Scroll to Top