مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھارتی جارحیت کی صورت میں ایمرجنسی رسپانس فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔ابتدائی طور پر ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر واقع انتخابی حلقوں کے رہائشیوں کیلئے اجناس صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متحرک و فعال کیا جائے گا آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری نے تمام اضلاع میں 2 ماہ تک خوراک کی ضروریات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے ادارے افواج پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔لائن آف کنٹرول سے متصل تھانے فعال رہیں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے دو سو رضاکار بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ۔لائن آف کنٹرول پر واقع شاہراہوں کو ہر صورت میں قابل رفتار رکھا جائے گا جس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی جا چکی ہے ۔
وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے بھارت کی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔۔۔
قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA)، ریسکیو 1122، اور سول ڈیفنس متحرک رہیں گے اور بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ پولیس اسٹیشن فعال رہیں گے، اور دو سو رضاکار بھرتی کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع سڑکوں کو ہر صورت آپریشنل رکھا جائے گا، جس کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ سڑک کی ہنگامی حالت میں بحالی کے لیے سرکاری مشینری کے ساتھ نجی مشینری سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے بھارت کی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قوم کسی بھی بھارتی اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی فوج کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کشمیر ڈیجیٹل نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر انوارالحق سرکار کی خاموشی بے نقاب کرتے ہوئے آزادکشمیر باالخصوص ایل او سی کے قریبی علاقوں کی عوام اور خطے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے جس کے بعد وزیراعظم انوارالحق نے اسمبلی اجلاس میں ایمرجنسی فنڈز قائم کرنے اور 200 رضاکار بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جنگ کے منڈلاتے ہوئے گہرے بادل: انوارالحق حکومت خاموش تماشائی کیوں؟




