ضمانت مسترد ہونے پر پٹواری گرفتار،ایک لاکھ70ہزار روپےبرآمد

مظفر آباد :محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر کی بڑی کارروائی۔ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پرپٹواری ضمیر احمد کوگرفتار کر لیا گیا، ایک لاکھ 70ہزار روپے بھی برآمدکر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرکل پونچھ میں رشوت کے الزام میں مسعود احمد گرداور اور ضمیر احمد پٹواری کیخلاف 3 لاکھ روپے رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق میں مسعود احمد گرداور جو پہلے سے گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ضمیر احمد پٹواری نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر عدالت سیشن/ سپیشل بیج اینٹی کرپشن راولا کوٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی۔

عدالت سے ضمانت مستر د ہونے پر پٹواری کو گرفتار کرتے ہوئے بند حوالات کر دیا گیا ہے اور ایک لاکھ70ہزارروپے برآمد کرلئے گئے ہیں،ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد بلو کیس میں اہم پیشرفت،1کروڑ سے زائدملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد،نیلم کرنسی ایکسچینج سیل،کیشیئر سمیت 4 افراد گرفتار

Scroll to Top