پاکستان بھارت کشیدگی، خیبرپختونخوا بھر میں سائرن نصب کرنے کا فیصلہ

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں فوری طور پر سائرن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سائرن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ سول ڈیفنس کی جانب سے انتظامیہ کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جدید سائرن نصب کیے جائیں، شہری علاقوں، بازاروں دیگر مقامات کو بروقت وارننگ کیلئے سائرن نصب کیے جائیں۔

سول ڈیفنس کے مراسلے میں کہا گیا ہے سائرن کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو یقینی بنائیں۔
جنگ کے منڈلاتے ہوئے گہرے بادل: انوارالحق حکومت خاموش تماشائی کیوں؟

Scroll to Top