مظفر آباد، جہلم ویلی میں طلباء وطالبات کی پاک فوج سے یکجہتی کیلئے بڑی ریلیاں، نعرے بازی

مظفر آباد:جہلم ویلی:بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر یونیورسٹی اور جہلم ویلی کیمپس کے طلباء و طالبات نے بھارت کیخلاف اور پاک فوج سے یکجہتی کیلئے بڑی ریلیاں نکالیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآبادمیں جامعہ کشمیر کے طلباء وطالبات نے بڑی احتجاجی ریلی نکالی اور بھارتی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

جہلم ویلی میں شاہراہ سرینگر پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کے قتل عام اور ان کے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جہلم ویلی کیمپس جامعہ کشمیر، ڈاکٹر امتیاز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ظلم، بربریت اور جارحیت کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں، پاک فوج نہ صرف وطن عزیز کی محافظ ہے بلکہ مظلوم کشمیریوں کی بھی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہٹیا ں بالا میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے

 

Scroll to Top