اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سےبھارت کی فوجی کارروائی کی انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مملکت خداداد پاکستان کے دفاع کیلئے ہرقسم کی قربانی کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق انڈیا اگلے 24 گھنٹوں سے36 گھنٹوں تک پاکستان میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین متحد نظر آئے ہیں۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر پاکستان زندہ باد کا ٹرینڈ عام ہو گیا ،محبت وطن سوشل میڈیا صارفین میں سے کسی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تو کسی نے نعرہ تکبیر بلند کرکےدفاع وطن کا پیغام دیا۔
سوشل میڈیا صارف اربازرضا بھٹہ نے لکھا کہ اگر انڈیا نے جنگ شروع کی تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان زندہ باد
شائے نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ہر اس شخص کوجو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر ہمارے ملک کیلئے لڑ رہا ہے۔اللہ اسکو طاقت، عزم اور فتح عطا فرمائے۔
سعد قیصرنے کہا کہ میرابھارت کو پیغام ہے پاکستان جوابی کارروائی سے پہلے دو بارہ نہیں سوچے گا۔ ہم تیار ہیں، ہم تیار ہیں۔ پاکستان زندہ باد،عاشر عظیم گل نے لکھا کہ پاکستان تمام ممالک کو اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت سے نکالنے کیلئے مطلع کرے بصورت دیگر وہ اپنی ذمہ داری پر رہتے رہیں۔یہ علاقہ غیر متوقع نتائج کے ساتھ ایک غیر منقولہ علاقے میں داخل ہو رہا ہے۔
عاشر عظیم نے نصرمن اللہ و فتح قریب کی تصویر لگائی اور پاکستان زندہ باز کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
شایان علی نے لکھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی،پاکستان زندہ باد،پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل پیج سے پاکستان زندہ بادکا نعرہ بلند کیا گیا۔