مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)پہلگام اننت ناگ کا علاقہ ،ضلع اسلام آباد میں واقعہ ایل او سی سے 200کلو میٹر دور ہے ۔پہلگام میں کوئی چانس نہیں کہ یہاں اتنی سخت سکیورٹی میں کوئی درانداز گھس کر دہشتگردی کرسکے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف کشمیری اسکالر عبدالمجید ڈار نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سید عارف بہار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
کشمیری اسکالر عبدالمجید ڈار کا کہنا تھا کہ سانحہ پہلگام کروانے کا بھارت کا ملٹی مقصد ہے اس سے قبل پاکستان نے بھی سانحہ کی شفاف تحقیقات کیلئے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ وہ تیسری طاقت سے اس کی تحقیقات کروالے مگر بھارت اس پیشکش سے بھی بھاگ گیا ۔
کشمیریوں کو معاشی طورپر کمزور کرنے کیلئے مودی نے پہلگام اور پلوامہ فالس فلیگ دونوں بھارت نے کروائے ، عبدالمجید ڈار
کشمیری اسکالر عبد المجید ڈار کا کہنا تھاکہ پہلگام سانحہ ہو یا پلوامہ فالس فلیگ یہ دونوں بھارت نے خود کروائے تاکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کشمیری لوگوں کومکمل طور پر ختم کر کے ان کی زمینوں پر اپنے لوگوں کو آباد کرنا چاہتا ہے، دوسرا کشمیر میں ہزاروں سیاح آرہے تھے ، کشمیر کی معیشت مضبوط ہورہی تھی ، کشمیریوں کی معیشت تباہ کرنے کیلئے پہلگام اور پلواما فالس فلیگ کیا گیا ۔
حملے کے وقت 2ہزار سیاح پہلگام میں موجود تھے، بھارت کشمیر کی سیاحت ختم کرنا چاہتا ہے، کشمیری اسکالر
عبدالمجید ڈار نے انکشاف کیا کہ پہلگام میں جس وقت حملہ ہوا اس وقت تقریباً 2ہزار سیاح وہاں پر موجود تھے۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد ہائی لائٹ کررہا ہے مگر اس دوران کشمیری نوجوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس کے برعکس اس فالس فلیگ کی آڑ میں2ہزارکشمیریوں کو گرفتارکیا گیا ۔بھارت میں کشمیری طلباء کو نشانہ بنایا گیا، پولیس نے دو دن کیلئے کشمیری نوجوانوں کو بلایا اور ان کو ٹارگٹ کلنگ کرکے ماردیا۔
مودی کا کشمیریوں کی نسل کشی کا مقصد کشمیریوں کو بے دخل کرکے ہندوں کو آباد کرنا ہے،عبدالمجید ڈار
کشمیری اسکالر عبد المجید ڈاراس واقعہ کے پیچھے کشمیریوں کی نسل کشی ، گھروں کو تباہ کرنا انہیں زمینوں سے بیدخل کرنا ، ان کی شناخت ختم کرنا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے ، بھارت اسرائیلی نقش قدم پر چل رہا ہے مگر ہم مقبوضہ کشمیر کو فلسطین کسی صورت نہیں بننے دیں گے ۔،یہ سب صورتحال مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو ختم کرکے ہندوں کو آباد کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ جس پر مودی عمل پیرا ہے
یکم مئی کوملک بھر میں بینک بند ،اسٹیٹ بینک کا تعطیل کا اعلان