پاک بھارت کشیدگی،ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے

پاک بھارت کشیدگی کے پییش نظر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے۔ جس کے پیشِ نظر ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس بریفنگ دیں گے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیقات اور تفتیش کے پاکستان کو حملے کا موردِ الزام ٹھہرایا تھا جس پر بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔ بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کیخلاف کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا۔

پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی کرتے ہوئے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے اس اقدام کو جنگی جارحیت قرار دیتے ہوئے دوٹوک اعلان کیا گیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے یا موڑنے کی کوشش کی تو پاکستان اپنے آبی وسائل کے تحفظ کا حق رکھتا۔

پاکستان نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکا تو پاکستان کی افواج بھرپور قوت سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گی اور کارروائی کرکے بھارت کی مذموم کوشش کو ناکام بنایا جائیگا۔
پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ، انجینئر امیر مقام

Scroll to Top