وادی لیپہ: وای لیپہ میں دشمن بھارت کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب ، مارٹر گولے فائر کرنیوالی بھارتی پوسٹ تباہ کردی۔بڑے پیمانے پر نقصان۔
تفصیلات کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی رات ایک بار پھر دشمن بھارت نے لیپہ سیکٹر پر فائر کھول دیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور دندان شکن جواب دیا ہے۔
نمائندگان کشمیر ڈیجیٹل کے مطابق لیپہ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر پاکستان بھارت کی پوسٹوں کے درمیان رات 12 بجےہلکی فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جبکہ ڈیڑھ بجے کے بعد بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔
دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اس دوران پاک فوج نے جنگی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹر گولے فائر کرنیوالی بھارتی پوسٹ اڑا کر رکھ دی۔
پاک فوج کی فائرنگ اور بھرپور جواب سے بھارتی پوسٹ پر آگ لگ گئی جو وادی لیپہ میں رہنے والے لوگوں نے بھی دیکھی۔
رواں ہفتے تیسری بار بھارت کی جانب سے لیپہ سیکٹر میں فائرنگ کی گئی ہے ،پاک فوج کے جوابی وارسے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑاہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پرلگانے کے بعد بھارت حواس باختہ ہے اور کنٹرول لائن پر حالات کشیدہ ہیں لیکن پاک فوج کی چوکس ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے۔