مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ایم این سی ایچ ملازمین گزشتہ ایک ماہ سے ایوان صحافت کے باہرسراپا احتجاج ہیں جن کی تعداد 237 ہے آزاد حکومت کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن میں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا جن میں اکثریت کی عمر چالیس سال سے پچاس سال اور سروسز دس سال سے لیکر بیس سال ہو چکی ہے ۔
حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے ایم این سی ایچ ملازمین نے اسمبلی کی طرف مارچ کا اعلان کیا۔ ایم این سی ایچ ملازمین پر پولیس نے دومیل پل پر تشدد کیا جس کے بعد دو کی حالت تشویشناک ہے
تشدد کے بعد حکومتی نمائندے احتجاج میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم این سی ایچ کے ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن ایک گھنٹے تک جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود نہ تنخواہوں کی ادائیگی اور نہ بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہو سکا
ایم این سی ایچ ملازمین نے بروز منگل 29 اپریل صبح 9 بجےاسمبلی کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا جس میں اپنے خاندان کے دیگر افراد سمیت سیاسی و سماجی راہنما شریک ہوں گے
چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ جہلم ویلی پہنچ گئے ،کیس فلو مینجمنٹ سسٹم“کا افتتاح