سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل )پہلگام فالس فلیگ،مقبوضہ کشمیر نےمودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیاپہلگام واقعہ نے مودی سرکار کےمقبوضہ کشمیر میں امن اور سیاحت کے دعووں کا پردہ چاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ اور نئے کشمیر کا نعرہ لگا کر کشمیر کو خون میں نہلا دیا، دفاعی ماہرین مقبوضہ وادی کے لوگوں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں ہربات کا الزام مسلمانوں پرعائد کیا جاتا ہے۔
جواب کشمیری برداشت نہیں کریگا،ہمیں نہیں چاہئے سیاحت، نئی چاہئے ترقی، آپ ہماری اذان پرحملہ کرو اور آپ کو سیاحت چاہئے، کشمیری شہریوں کا کہنا ہے کہ کشمیر کچھ لوگوں کیلئے انڈسٹری ہے اور اس میں کشمیری را میٹیریل ہیں۔
کشمیری کے دل میں کیا ہے وہ کوئی بھی سننا نہیں چاہتا، پہلگام میں اتنے لوگ مارے گئے افسوس ہے، اس میں ہمارا بھائی عابد بھی گیا اس کا نام کسی نے نہیں لیا۔ کشمیری شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلگام میں جنہوں نے حملہ کیا وہ مسلمان نہیں تھے، کشمیری شہریوں کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں لکھا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،اسلام نے تو عورتوں، بچوں ، بزرگوں اور نہتےپر جنگ میں بھی حملہ کرنے سے منع کیا ہے،
کشمیر میں آج تک کبھی بھی سیاحوں پرحملہ نہیں ہوا،کشمیریوں سے روزگار کے وعدے کئے گئے مگر ملا کچھ بھی نہیں، کشمیری شہریوں کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اللہ کے بھروسے پر ہی چل رہی ہے، اس میں سرکار کہیں بھی نظر نہیں آتی،
جمہوریت کا مطلب ہے عوام کی حکومت، کیا کشمیر میں عوامی حکومت ہے۔۔؟
پہلگام حملےمیں کوئی ایسی ویڈیو نہیں دیکھی جس میں نظر آئے کہ اس بندے نے کسی کو مارا،کسی ویڈیو میں یہ نہیں دیکھا کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے، ابھی تک یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ وہ کون لوگ تھے بس انہوں نے فوج کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں۔
کشمیری شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلمانوں سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟ اگر آج میری بہن کے ساتھ غلط ہوگا تو پھر بدلہ تو لیا جائے گا، کشمیر میں دس لاکھ فوج ہے، یہاں تواپنے حق کیلئے لکھنے پر بندہ اٹھا لیا جاتا ہے۔
کشمیر میں اتنی فوج لگائی گئی ہے وہ کیا کر رہی ہے،اگروہاں 2 ہزارسیاح تھے تو ان کیلئے سکیورٹی کیوں نہیں تھی؟
دفاعی ماہرین کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اب سمجھ چکے ہیں کہ بھارت کے زیر سایہ کشمیر جلتا رہے گا،مقبوضہ کشمیر میں سر، سر کی چارد، زبان، مذہب غرض یہ کہ کچھ بھی محفوظ نہیں، کشمیر کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے بھارت سے ہر صورت آزادی کا حصول۔
بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا؛ پاکستان بزنس فورم کا بڑا اعلان




