مظفر آباد: ریاستی دارالحکومت کے علاقے میراتنولیاں میںپیرچناسی روڈ پر بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو تیز دہار آلے سے گلاکاٹ کر قتل کر دیا۔قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی دارالحکومت کے علاقے میراتنولیاں میں پیر چناسی روڈ پرسگے بھائی احسن رانا نے غیرت کے نام پر اپنی بہن حرا کو تیز دہارآلے سے بازو اور گلا کاٹ کرقتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کے شوہر نے اسے گزشتہ روز طلاق دی تھی جس کے بعد لڑکی کے بھائی اور باپ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو بھائی نے چھری سے اپنی بہن کا بازو اور گلہ کاٹ دیا۔
پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کوسی ایم ایچ م ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے ابتدائی رپورٹ بھی درج کر کپ تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائیں ڈھلکوٹ: اے ایس آئی عبدالروف قتل کیس کے چاروں ملزمان گرفتار