چھتریڑی گجن شاہراہ کی عدم تعمیر کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئی ، شدید احتجاج

سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر میں سدھنوتی بلوچ کی یونین کونسل ہمروتہ کے شہری چھتریڑی گجن 16 کلومیٹراہم شاہراہ کی عدم تعمیر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

شہریوں نے ہمروتہ کے مراکز ٹھنڈی کسی اور گجن میں الگ الگ علامتی احتجاجی مظاہرے کیے،جن میں متحدہ یوتھ فورم ہمروتہ،انجمن تاجراں ،ٹرانسپورٹ یونین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

شہریوں نے حکومت آزاد جموں کشمیر و وزیر سیاحت و معدنی وسائل سردار فہیم اختر ربانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چھتریڑی گجن روڈ یوسی ہمروتہ کو بلوچ تحصیل سے ملانے والی اہم شاہراہ ہے،جو کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔
25 ہزار سے زائد آبادی اس شاہراہ سے وابستہ ہے جو کہ ناقابل سفر ہے،اس شاہراہ میں آئے روز درجنوں حادثات رونما ہوچکے ہیں،ماضی اور حال کی حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث شاہراہ کی گزشتہ آٹھ سال سے ری کنڈیشننگ اور ری الائنمنٹ کرتے ہوئے ہیوی ٹریفک کیلئے موزوں بنائی جائے

اس اہم شاہراہ کی از سر نو تعمیر کے لیے منظم تحریک کا آغاز کردیا گیا۔حکومت سنجیدگی سے نوٹس لیکر تین کلومیٹر روز کے بجائے مکمل شاہراہ کی تعمیر یقینی بنائے،اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار پہیہ جام ہڑتال کی جانب بڑھایا جائے گا۔
پاک ، بھارت کشیدگی:ممبران اسمبلی آزادکشمیر سیر تفریح کیلئے امریکہ جانے کیلئے تیار

Scroll to Top