اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا۔پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے،ایف آئی آر کے اپنے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا،
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے،10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔
ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا۔
واقعہ کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں “بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیئے جاتے ہیں۔
ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔
ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ صرف ایک مذاق بن کر رہ گیا
ہٹیا ں بالا میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے