rally pak army

ہٹیا ں بالا میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف گیدڑ بھبکیوں کے خلاف اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یونین کونسل سیناں دامن کے وارڈ بنی حافظ میں  ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت کونسلر سید جواد حسین ہمدانی نے کی،ریلی میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکول بنی حافظ، پرائمری سکول بھروڑ، پرائمری سکول سہربگلہ، ہوپ ہوم سکول بھروڑ کے اساتذہ، طلباء اور مقامی کمیونٹی رہنماؤں زبیر مغل، خواجہ اشعر جاوید، اور چوہدری آفاق سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

شرکائے ریلی نے افواجِ پاکستان زندہ باد ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر زندہ باد ، پاکستان زندہ باد ، پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ الا اللہ ، تحریک آزادی کشمیر زندہ باد اور آزاد کشمیر زندہ باد جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔ہٹیاں بالا، نیلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں،آرمی چیف کے حق میں نعرے

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر سید جواد ہمدانی نے کہا کہ پہلگام واقعے کے ذریعے بھارت نے ایک بار پھر خود کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس  سیاحت کا شعبہ بچا تھا جسے بھی بھارت چھیننے کی سازش کر رہا ہے۔

سید جواد ہمدانی نے مزید کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت خطے میں جنگ کے حالات پیدا کر رہی ہے، جب کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کے مذموم عزائم کا واضح ثبوت ہے۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے اور دہشت گرد نیٹ ورکس کا نوٹس لے،ریلی سے سید وحید ہمدانی، قاری پذیر رضا، سید سعد ہمدانی، راجہ مبشر اور صاحبزادہ سہیل قمر نے بھی خطاب کیا۔

 

Scroll to Top