سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ میرپور،کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فعال بنانے کیلئے اہم فیصلے

میرپور:آزادکشمیر کے سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر محمد فرید کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے استقبال کیا۔

سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈئیر محمد فرید کی میرپور آمد کے موقع پر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈئیر محمد فریدنے کیتھ لیب کے متعلق ضروری ہدایات جاری کی اور کیتھ لیب کا تفصیلی وزٹ بھی کیا۔

اس کے علاوہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات ٹیکنیکل عملہ بالخصوص سٹاف نرسز کو AFIC راولپنڈی میں 2 ماہ کے لئے ٹریننگ کے لئے مامور کرنے کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات عملہ کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہے جس میں وینٹی لیٹر کو انسٹال کرنا اور مانیٹر کرنے کی بھی ٹریننگ شامل ہو گی۔

سیکرٹری صحت عامہ نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے CCU، جنرل وارڈ اور حال ہی میں انسٹال کیا گیا ایکسرے یونٹ کا بھی وزٹ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال ہذا کی طرف سے سیکرٹری صحت عامہ کو اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے ہسپتال ہذا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،سیکرٹری ہیلتھ

Scroll to Top