مظفرآباد: عوام کو معیاری ،رجسٹرڈ،قابل شناخت اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کوہالہ انٹری پوائنٹ پر دوسرے روز بھی کارروائیاں کیں۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر کی زیر نگرانی ٹیم نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگا فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر رجسٹرڈ آئل اینڈ گھی(قاضی آئل اینڈ گھی،شاہ تاج گھی،ظہور آئل،رومی آئل)سمیت معروف کمپنی کی مصنوعات کو کوالٹی رپورٹ نہ ہونے کی بناء پر ضبط کرتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت اندرون آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کیخلاف ہے۔
غیر رجسٹرڈ فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کا نفاذ حقیقی معنوں میں یقینی بنائیں گے۔عوام کو صاف و شفاف ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت ممکن اور یقینی بنائیں گے۔ایسے عناصر کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔عملدرآمد یقینی نہ بنانے والے فوڈ بزنس /تاجران کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری اشیاء تلف،فوڈ ز برنس آپریٹرز کو جرمانے