وادی لیپہ، دشمن بھارت نے رات گئے کیانی سیکٹر پر فائر کھول دیا جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے، دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دشمن بھارت نے وای لیپہ کیانی سیکٹر میں رات ڈیرھ بجے کے قریب فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
کشمیری ڈیجیٹل کے نمائندہ کے مطابق بھارتی فوج نے کیانی سیکٹر میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور بروقت جواب دیا اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔