ارشد بلو کیس میں اہم پیشرفت،1کروڑ سے زائدملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد،نیلم کرنسی ایکسچینج سیل،کیشیئر سمیت 4 افراد گرفتار

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)میرپور انٹرنیشنل ڈرگ ڈیلر ارشد بلو کیس میں اہم پیشرفت، میرپور پولیس کی ٹیموں نے ارشد بلو کی نشاندہی پر نیلم کرنسی سمیت دیگر متعلقہ ٹھکانوں پر کاروائی، 1 کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی، غیر قانونی اسلحہ، کیش ریکارڈ سمیت دیگر اہم دستاویزات برآمد کرلی۔

میرپور پولیس نے نیلم کرنسی ایکسچینج کوسیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ارشد بلو نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نیلم کرنسی کا مالک خان وحید منشیات کے نیٹ ورک کا حصہ ہے اور اس کے ذریعے برطانیہ سے کروڑوں روپے میرپور وصول کئے۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی، اسلحہ، کیش ریکارڈ، 4 گاڑیاں اور اہم دستاویزات ضبط کرتے ہوئے کرنسی ایکسچینج کو سیل کر دیا۔

اس گھناونے کاروبار میں ملوث خان وحید کا سالا توقیر، جنید، ساجد اور محمدارشد کیشئر گرفتار کر لئے۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف اور ایف آئی اے کی انکوائری کے بعد خان وحید 2024 سے امریکہ میں ہے

ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی ہدایات پر ڈی ایس پی سکندر اعظم، ایس ایچ او راشد حبیب، ایس ایچ او خالد بشیر، ایس ایچ او نوید عاطف، ایس ایچ او چوہدری ارشد، ایچ سی خرم مشتاق، ڈی ایف سی نذاکت جٹ پہلوان سرفراز، ڈی ایف سی مرزا ذوالفقار جرال، ڈی ایف سی خالد صدیق، ڈی ایف سی صغیر قریشی ،نے خصوصی ٹاسک سرانجام دیا
پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلئے بند، بھارتی ایئر لائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا

Scroll to Top