national scorty councel meeting

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،بھارت کو سفارتی سطح پر سخت ترین جواب دیا جائیگا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت کے تناظر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں اعلیٰ فوجی اور سویلین قیادت شرکت کرے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سفارتی سطح پر اہم ترین فیصلے متوقع ہیں جبکہ بھارت کو بھی سخت جواب دیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آج ہندوستان کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے مسائل اور پہلگام جھوٹے فلیگ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارتی اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب، انڈیا کو خاطرخواہ جواب دینگے، وزیر دفاع

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی بھی منظوری دی جائے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس قومی سلامتی سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا موقف طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر پہلگام واقعے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ۔

بھارت نےپاکستانیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ہندوستان چھوڑنے کا بھی کہاہے۔

تمام پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزے فوری طور پر منسوخ کر دئیے گئے،واہگہ بارڈر ، اٹاری چیک پوسٹ کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Scroll to Top