اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف الزامات بھارت کی پرانی روایت ہے، لیکن انہیں اندازہ نہیں ہے کہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی جدید ترین ہے اور ہندوستانی علاقے کا ہر انچ ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہے۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سمجھتے ہیں کہ ہم پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں پتہ ہے ہماری فوج شہادت کے لیے لڑتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارتی اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب، انڈیا کو خاطرخواہ جواب دینگے، وزیر دفاع
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہندو بنئیے پاکستان سے نہیں لڑ سکتے، وہ اپنی اصلیت جانتے ہیں، انہیں ان کے ملک میں کشمیری، سکھ اور عیسائی ماریں گے۔
ان کے ملک میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور انہیں بنگلہ دیش سے بھی مسائل درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین، روس، ایران، دیگر اسلامی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کو بھارتی ارادوں کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔
ہندوستانی جارحیت نہ صرف پورے خطے کو متاثر کرے گی بلکہ اس کے عالمی اثرات بھی ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل، واہگہ بارڈر بند کردیا، پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم
کیا بھارت اکھنڈ بھارت کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے؟ اس سوال کے جواب میں حارث نواز نے کہا کہ ہندوستان یہاں غلط ہے، اسے یہ احساس نہیں ہے کہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی جدید ترین ہے، ہندوستانی سرزمین کا ہر انچ ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہے۔
بھارتی حکمرانوں کے ذہن میں کوئی الجھن یا غلط فہمی ہے تو اسے دور کرلیں ،جہاں سے بھی یہ جھوٹا فلیگ آپریشن کیا جائے گا،دھویں اور آگ کے بادل اڑتے نظر آئیں گے۔
سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو معطل یا اس سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔
اس سلسلے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو ویک اپ کال کی جائے گی بین الاقوامی برادری کو بھی نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔
دریں اثناء دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) مسعود نے کہا کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا تھا لیکن ہندو انتہا پسند ملوث پائے گئے تھے۔
ممبئی حملوں کو پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا ،کیرالہ حملوں کا الزام بھی پاکستان پر ڈالا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام کافالس فلیگ آپریشن مسترد ،مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
مودی حکومت نے بغیر ثبوت کے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تاہم سابق گورنر نے پلوامہ حملے کی سازش کو بے نقاب کیا۔
بریگیڈ ئر (ر) مسعود نے واضح کیا کہ ہندوستان ایسے ڈرامے بنا کر دنیا کی توجہ اپنے مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔.انہوں نے پوچھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھاری قوتوں پر ایسا حملہ کیسے ممکن ہے اور ایسے حملے اس وقت کیوں ہوتے ہیں جب مغربی سیاسی قیادت ہندوستان کا دورہ کر رہی ہو یا کوئی اہم واقعہ رونما ہو رہا ہو۔