مظفر آباد، گھر میں پراسرار دھماکہ، پولیس کی تحقیقات شروع

مظفرآباد: اولڈ سیکرٹریٹ کے مقام پر گھر میں پر اسرار دھماکہ، گھر کی کھڑکیاں ،دروازے ٹوٹ گئے، گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ سیکرٹریٹ میں ایک گھر جس میں جی پی اوملازمین کی رہائشگاہ ہے میں پراسرار طور پر زوردار دھماکہ ہوا جس سے گھر کی تمام کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے ہیں۔

دھماکہ کے وقت گھر میں کوئی موجود نہ تھا،بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا،پولیس کا کہنا ہے دھماکہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

گھر میں ایک سلنڈر موجود ہے جو ٹھیک حالت میں ہے، گھر میں جی پی او کے چیف پوسٹ ماسٹر نے بھی رہائش رکھی ہوئی تھی،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Scroll to Top