پہلگام واقعہ مودی کی سازش،بھارتی ایجنسیوں نے ہی قتل عام کرایا، کشمیری قیادت

مظفرآباد: آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے پہلگام واقعہ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قتل عام بھارتی ایجنسیوں نے ہی کرایا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے، ہم مملکت خداداد پاکستان کیخلاف ہرسازش ناکام بنائیں گے۔

چوہدری یاسین
پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر ،ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہمیشہ سے مکار چالیں چلتا رہا ہے، نریندر مودی جب سے اقتدار میں آیا مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کیا۔

نریندر مودی نے گجرات میں بھی قتل عام کرایا تھا، بھارتی حکام جو مرضی کرلیں کشمیریوں کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

شاہ غلام قادر
صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ جب بھی امریکا کی کوئی اہم شخصیت بھارت کا دورہ کرتی ہے مودی حالات خراب کرتے ہیں، صدر کلنٹن جب آئے واقعہ ہوا بعد میں ثابت ہوا کہ بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پہلگام واقعہ میں بھی بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیںکیونکہ امریکی نائب صدر بھارت کے دورہ کررہے ہیں تو یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ساز ش ہی ہوسکتی ہے۔

سردار یعقوب خان
سابق صدر، وزیراعظم و پی پی رہنما سردار یعقوب خان نے کہا کہ ہندوستان کے حکمران رات کو سوتے ہوئے بھی پاکستان کے خوف میں مبتلا ہیں،بھارت کے سری لنکا ، بنگلہ دیش، بھوٹان سے تعلقات دیکھ لئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھوں سے سلوک دیکھ لیا جائے، نریندر مودی عالمی دہشتگرد ہے اور ایشیامیں حالات خراب کرنے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

سردار جاوید ایوب
پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے ،بھارت کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاک فوج سرحدوں کا بھرپور دفاع کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اکمل حسین سرگالہ
آزادکشمیر کےو زیر جنگلات اکمل حسین سرگالہ نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ ہو اسے پاکستان کیساتھ جوڑ دیا جاتا ہے جو افسوسناک ہے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہا ہے، بھارت کا چہرہ پہلے سے بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ: بھارتی سازش بے نقاب، آزاد کشمیر کے عوام کا شدید ردعمل

Scroll to Top