مظفرآباد+میرپور: چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے انتظامات کے حوالہ سے مختلف محکموں کا اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے سپریم کورٹ رجسٹری میرپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ویڈیو لنک میں رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال ،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سردار ظفر محمود خان، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی شاہد ایوب شریک ہوئے
سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ چوہدری محمد فرید، سیکرٹری سیاحت چوہدری عبدالرحمن ، سیکرٹری فزکل پلاننگ چوہدری مجید، ڈپٹی رجسٹرار رجسٹری برانچ میرپورافتخار شوکت، ڈپٹی رجسٹرار ریسرچ فیضان حیدر، اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ نثار شاہین،سٹاف آفیسر سپریم کورٹ تیمور ممتاز،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ محمد علی سمیت دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس تمام متعلقہ محکمہ جات کےسیکرٹری صاحبان نے اپنے اپنے محکمہ کو تفویض کردہ ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کو آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر شایان شان جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے 50 سال مکمل ہونے پرجوڈیشل کانفرنس کی گولڈن جوبلی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں جسکے تمام تر انتظامات کو بہترین انداز میں مکمل کیا جائے۔
اس حوالہ سے محکمہ جات کو تفویض کردہ فرائض بروقت مکمل ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈینیشن کو یقینی بناتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دیں اور سپریم کورٹ کو وقتا فوقتا پراگرس سے آگاہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں سیاسی قیادت کی حکمت عملی پر سوالات، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر