میرپور:وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ وجیہہ قمر نےکہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آزاد کشمیرکے تمام اضلاع میں دانش سکول بنائیں گے ،جلد بھمبر باغ اور نیلم میں سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔
کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میرپور کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے وجیہہ قمر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ وابستگی اور کشمیریوں کی حمایت لازوال اور ہمیشہ کیلئے ہے۔
تحریک آزادی کے لیے ان کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پاکستان سے محبت میں دی ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ آ کر خوشی ہوئی ہے یہ ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے جہاں پر کورٹ کے چیئرمین چوہدری اختر نے یتیم بچے اور بچیوں کے لیے ایک ایسا مثالی گھر بنایا جس کی مثال دینا ممکن نہیں
وجیہہ قمر نے کہا بھارت کی من مانیاں اور دھونس دھاندلی کو کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا۔ انھوں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دیکر پاکستان سے لازوال محبت کوثابت کیا ہے پاکستان کبھی بھی اپنے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی فارن پالیسی کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، میرپور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اقوام عالم کی توجہ دلانے کا حصہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں دانش اسکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا