اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے گزشتہ روز جس طرح سخت زبان استعمال کی وہ نہ صرف سخت تھی بلکہ گالم گلوچ کی حدسے بھی کراس کرچکی تھی ۔یہ نام نہاد سیاستدان ان کا تو سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
آزاد کشمیر میں جو لوگ 1948 کے بعد سے سیاسی رہنما کہلوارہے ہیں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا میں اس بات پر ’’مکالمہ‘‘ کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار لیگل ایڈوائزر عوامی ایکشن کمیٹی راجہ امجد علی خان کی کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سید اشفاق ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
راجہ فاروق حیدر فرسٹریشن کا شکار ، اقتدار ان کا مشن ، سیاست سے تعلق ہے نہ ریاست سے ، راجہ امجد علی خان
راجہ امجد علی خان کا کہناتھا کہ راجہ فاروق حیدر فرسٹریشن کا شکار ہیں یہ لوگ عوامی ایکشن کمیٹی کے عوامی ایشوز اٹھانے پر خوفزدہ ہیں جس کی وجہ سے ان کی فرسٹریشن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ان لوگوں نے بڑے عہدے اور ملازمتیں حاصل کرنے کیلئے سیاست کا راستہ چنا۔ ان کا تو سیاست سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی ریاست کیلئے مخلص ہیں ۔
راجہ فاروق حیدر خان تحریک آزادی کشمیر کے نام پر 75 سال سے نوسربازی کرتے آئے ہیں ، لیگل ایڈوائزر عوامی ایکشن کمیٹی
راجہ امجد علی خان کا کہنا تھا کہ75سال سے ان لوگوں نے لوٹ گھسوٹ کیساتھ کام چلایا ۔ ان کے پاس عوامی ایکشن کمیٹی کے ایشوز ہیں ان کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے 77 سال سے جو تحریک آزادی کے نام پر ان لوگوں نے نوسربازی اور لوٹ گھسوٹ کی اب انہیں اپنے منہ سے نوالہ چھینتا نظرآرہا ہے تو اخلاقیات سے بھی عاری ہوتے جارہے ہیں
راجہ فاروق حیدر اور ان کے حواریوں کو اقتدار چھن جانے کا خوف طاری ہے ، راجہ امجد علی خان
رہنما جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راجہ امجد علی خان کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ موجودہ سیاستدان اور حکمران سبھی پوری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں ۔ فاروق حیدر ذکواۃ منافع فنڈز سے اپنا علاج کروائیں ،زکواہ فنڈز پرعیاشی کریں، کشمیر سیل سے کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، اور اپنے ورکرز کو نوازتے رہے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے پہلی بار انہیں بتایا کہ پالیٹیکس کیا ہے ۔جمہوریت عوام اور ریاست کے درمیان دوریاں دور کرکے عوامی فلاح کیلئے کام کرنے کا نام ہے اگر اقتدار کا حصول اور عیاشیاں ، نوازشیں پالیٹیکس ہے ۔
یہ وزیراعظم کی کرسی کیلئے جہدوجہد کرتے ہیں اور ان کے ورکرز ذکواہ فنڈز، سکیموں کا حصول، کشمیر سیل کے فنڈز یا پھر نوکری کیلئے ان کی ٹی سی کرتے ہیں جن کو عوامی ایکشن کمیٹی نے بےنقاب کردیا جس کے بعد ان پر اقتدار کے چھن جانے کا خوف طاری ہے