مظفرآباد:سینئر قانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکٹ کی وفات پر آزادکشمیر عدالت العالیہ ہیڈ کوارٹر مظفرآباد سرکٹ بینچ ہا راولاکوٹ ،کوٹلی ،میرپور اور جملہ ضلعی عدالتیں آج 22اپرپل کو بند رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکٹ (برنالہ )کے قتل پر چیف جسٹس صداقت حسین راجا نے آزادکشمیر ہائیکورٹ مظفر آبا اور تینوں سرکٹ بینچ بند رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
چیف جسٹس کے حکم پر تمام ضلعی عدالتیں بھی بند رہیں گی،مرزا نواز جرال ایڈووکٹ کے انتقال پر وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھمبر کے علاقے دھندڑ کے قریب تھاتھی چوک پر کار پر فائرنگ کرکے معروف قانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کوقتل کیا گیا ہے
وائس چیئرمین آزاد کشمیر بار کونسل کے مطابق آج بروز منگل پورے آزاد کشمیر میں وکلاء ہرتال کرینگے اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ آزادکشمیر بھر کی بار ایسوسی ایشنزاپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کریں گی۔