مظفرآباد: سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزادکشمیر کے مطابق 16اپریل 2025سے جاری بارشوں کے سلسلہ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات میں آزادکشمیر بھر میں 1شخص جاں بحق ،3افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں کے دوران ایک گھر مکمل طور پر تباہ،68گھر وں کو جزوی نقصان کے ساتھ 9دکانیں بھی متاثر ہوئیں،علاوہ ازیں 2 مویشی باڑوں کو نقصان پہنچا اور 5سکولوں اور 1ڈسپنسری کوجزوی نقصان کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔
بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانا ت کے دوران ضلع مظفرآباد میں 1شخص فوت ہوا،1زخمی ہوا اور 12گھروں کا جزوی نقصان ہوا، جہلم ویلی میں 1شخص زخمی ہوا اور 4گھروں کو جزوی طور پر نقصان ہوا۔
ضلع پونچھ میں ان بارشوں کے نتیجے میں 1گھر مکمل تباہ ہوا،25گھر وں کو جزوی طور پر نقصان ہوا، 2دکانوں کو نقصان ہوا،1مویشی باڑہ تباہ ہوا اور 2سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
سدھنوتی میں 1شخص زخمی ہوا، 26گھروں کو جزوی نقصان ہوا،7دکانوں کو نقصان ہوا،1مویشی باڑہ تباہ ہوا،3سکول اور 1ڈسپنسری جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
کوٹلی میں1ایک گھر جزوی طور پر متاثر ہواجبکہ ان بارشوں سے ضلع نیلم،باغ،بھمبر اور میرپور میں تاحال کہیں کسی بھی طرز کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری، متعدد مکانات کو نقصان