بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)بھمبر آزادکشمیر کے علاقے دھندڑ کے قریب تھاتھی چوک پر کار پر فائرنگ،فائرنگ کے نتیجے میں معروف قانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ موقع پر ہی حاں بحق ہوگئے،
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے چلتی کار کو نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ، واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھمبر منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کے قتل پر بار کونسل نے احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔۔
وائس چیئرمین آزاد کشمیر بار کونسل کے مطابق نے کل بروز منگل پورے آزاد کشمیر میں وکلاء ہرتال کرینگے اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ آزادکشمیر بھر کی بار ایسوسی ایشنزاپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کریں گی۔
یوم تکریم شہداء کنونشن، قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے،مولانا امتیاز صدیقی و مقررین




