پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج میرپور طلب،کشمیری قیادت بھی مدعو

میرپور : قومی اسمبلی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج پیر 21 اپریل کو میرپور آزاد کشمیر میں ہوگا جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا جائیگا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت میرپور میں ہونے والے کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے طے شدہ اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر ، کشمیری عوام کے اہم مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کی حکمت عملی کو اجاگر کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون وارکان میرپور پہنچ گئے ہیں جبکہ اجلاس میں کشمیری قیادت بھی شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو طلب کیا گیا ہے جن میں راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر، چوہدری یاسین ، حسن ابراہیم ودیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ترکیہ سفیر نذیر اوغلو کی ملاقات، عالمی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

Scroll to Top