انسانیت کی خدمت مشن،سماجی کاموں میں حصہ لینے والا ہر شخص قابل فخر ہے، نثارہ عباسی

مظفرآباد:آزادکشمیر حکومت کی مشیر نثارہ عباسی سے سماجی تنظیم پین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر حکومت کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر عوام کی فلاح وبہود پر یقین رکھتی ہے،سماجی کاموں میں حصہ لینے والا ہر شخص اور ہر ادارہ قابل فخر ہے، انسانیت کی خدمت ایک مشن ہے جسے عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے کسی بڑے ادارے کی عدم موجودگی کی وجہ سے پین ویلفیئر کی جانب سے “تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سوسائٹی کے کی تجویز وزیر اعظم آزادکشمیر کے نوٹس میں لاتے ہوئے اس پر عملدرآمد کروائیں گے۔

وفد نے محترمہ نثارہ عباسی کی طرف سے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے کام کو خراج تحسین پیش کیا اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں پر مشیر حکومت کو بریفنگ دی گئی۔

وفد نے مشیر حکومت کو خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔  آزاد کشمیر میں “تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سوسائٹی” کے قیام کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر بھی بریفنگ دی۔

Scroll to Top