حافظ نعیم کا اہم فیصلہ،شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے قیصر شریف کو ہٹا کر شکیل احمد ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا۔

جماعت اسلامی کے شعبہ نشرواشاعت کے مطابق نئےسیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں،شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے،شکیل ترابی جماعت اسلامی آزادکشمیر سے وابستہ رہے۔

شعبہ نشرواشاعت کے مطابق شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شکیل احمد ترابی کا تعلق میرپور آزادکشمیر سے ہے اور وہ اسلام آباد میں ایک نیوز ایجنسی چلا رہے ہیں جبکہ متعدد اخباروں میں کالم بھی لکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع جہلم ویلی کو یونیورسٹی کی زمین دی جائے، ورنہ عوام سڑکوں پر آئیں گے: امیر جماعت اسلامی

Scroll to Top