مظفر آباد،دریائے نیلم کے کنارے کہوڑی کا سیاحتی مقام سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

مظفرآباد: دارلحکومت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کہوڑی کے مقام پر انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام سیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کہوڑی پٹہکہ بائی پاس روڈ میں دریائے نیلم کے کنارے پر دلکش سیاحتی مقام پر قدرتی نظاروں کو دیکھ کر سیاح رکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

تفریح گاہ میں قدرتی سوئمنگ پول اور گرم موسم میں یخ بستہ پانی ،تازہ ہوا ،بڑے بڑے سبز درخت اسکی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کر رہے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کے رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقام پر آنے والے سیاحوں کیلئے ایسا ماحول ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

سیاحتی مقام میںمظفر آبادسے چند منٹوں کے فاصلے پر بنایا گیا ہے،کچھ سیاحتی مقامات پر آرٹیفیشل چیزیں تیار کرکے رکھی جاتی ہیں لیکن یہ جگہ پہلے سے ہی قدرتی حسن سے مالامال ہے۔

یہاں بہترین قدرتی نالے پر سوئمنگ پول بنائے گئے ہیںجو خواتین، بچوں اور مردوں کیلئے الگ الگ ہیں، انتظامیہ نے سوئمنگ پول کیلئے بھی درخت نہیں کاٹے اور انہیں محفوظ بنایا ہے جس سے خوبصورتی مزید بڑھی ہے۔

سیاحتی مقامات کے قریب سے دریائے نیلم بھی بہتا ہے جس سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں جبکہ یہاں پر سیاحوں کی دلچسپی کیلئےکچے مکان بھی بنائے گئے ہیں۔

سیاح یہاں آکر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آزادکشمیر کو کیسے قدرتی حسن سے مالا مال کر رکھا ہے، فیملیز شدید گرمی سے بچنے کیلئے یہاں کا رخ کربھی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر حکومت کا سیاحتی مقامات رتی گلی، بابون ، اڑنگ کیل، تائوبٹ میں چیئرلفٹس لگانے کا اعلان

Scroll to Top