مظفرآباد:دارالحکومت مظفرآباد میں موبائلز کمپنیوں سروس بہتر نہ ہونے پر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ منصور قادر ڈار برہم ، فوری بہتری لانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کے ریجنل دفتر میں ریجنل کمشنر منصور قادر ڈار نے موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس کی شکایات پر سماعت کی۔
موبائل نٹ ورک کمپنیز کی ناقص سروس میں ابھی تک بہتری نہ آنے کی وجہ سے جمعہ کو پھر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ منصور قادر ڈار نے سماعت کی۔
مظفر آباد کےعلاقے سنٹر پلیٹ کے درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ سروس دوبارہ سے ڈسٹرب ہو گئی ہے جس پر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے کمپنیوں اور پی ٹی اے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ معمولی سی جگہ میں بہتری نہیں لاسکے،مجھے فوری نتائج چاہیے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی اے آخر کیا کررہا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے ریجنل کمشنر منصور قادر ڈار نے کہا کہ سنٹرل پلیٹ پر میں نے خود بھی وزٹ کیا، ٹیلی نار، زونگ، پی ٹی سی ایل کی ٹیم بھی وہاں پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ جو رپورٹ تیار ہوئی کوئی چیزیں ایسی تھیں جو حل نہیں ہوئیں،دوبارہ سماعت ہوئی،درخواست گزاروںنے موقف اپنا یا ہے کہ سروس پہلے سے بھی خراب ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹیل میں ڈسکشن ہوئی ہے، دوبارہ ٹیمیں بھیج دی ہیں کہ پتا لگے کہ معاملہ آخر کیا ہے،ٹیمیں دوبارہ جائزہ لیں گی۔درخواست گزار جب تک مطمئن نہیں ہوتے معاملہ ختم نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بعض جگہ پر اور ایشو بھی ہیں،فائبر ایس کام کے سواکسی کمپنی کے پاس نہیں، کمپنیوں کو کہا ہے کہ فائبرائزیشن کی طرف جائیں۔
منصور قادر ڈار کا کہنا تھا کہ یو ایس ایف فنڈکا فنڈ حکومت کھولنے جا رہی ہے، ایسی جگہیں جہاں سہولیات نہیں ہیں وہاں یو ایس ایف فنڈکام کریگا۔
انہوں نے کہا کہ زونگ، ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کیخلاف مزید شکایات تھیں،لوگوں نے ایسی شکایات کیں جن کے پاس کنکشن ہی منقطع ہیں
منصور قادر ڈار کا کہنا تھا کہاسلام آباد سے آئی انتظامیہ کوبتایا ہے کہ جب تک معاملہ حل کرکے رپورٹ نہیں دی جانی آپ نے واپس نہیں جاناہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس، عوامی شکایات پر پی ٹی اے حکام وفاقی محتسب آفس طلب