آزادکشمیر ، پختونخوامیں طوفانی بارش،لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،الرٹ جاری،چھٹیاں منسوخ

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) 20 اپریل 2025 تک محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں خاص کر شمالی و بالائی علاقہ جات میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ، جس سے سیلاب ولینڈ سلائیڈ نگ کا خطرہ ہے آزاد کشمیر کے کچھ علاقہ جات لینڈ سلائیڈ نگ اور سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں

ایس ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام علاقہ نیلم اور خاص کر سیاح حضرات دوران سفر احتیاط کریں غیر ضروری اور رات کے سفر سے اجتناب کریں دوران بارش پہاڑی علاقوں کی طرف سفر نہ کریں

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 18 اپریل 2025 کو جاری کردہ فلیش فلڈ ایڈوائزری جاری کردی۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر (PEOC) کے تمام افسران و عملے، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار یعنی 19 اور 20 اپریل 2025 کو اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں ۔۔

حکم نامے کے مطابق کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بروقت رپورٹنگ اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ایمرجنسی سنٹر ہفتہ اور اتوار کے دن بھی مکمل طور پر فعال رہے گا اور تمام متعلقہ عملے کو ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ،بھارت فوری خطہ خالی کرے، دفترخارجہ

Scroll to Top