talal

آج سےکسی غیرقانونی شخص کو کرایہ پر مکان دکان دینے والا خود ذمہ دار ہوگا،حکومت پاکستان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

.اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 30 اپریل کے بعد وہ بغیر ویزا کے پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے ایک اور فیصلہ کیا ہے جس سے تمام صوبوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آج کے دن سے اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی فرد کو کرائے پر کوئی جگہ، دکان یا مکان دے گا تو وہ خود بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا جس کے پاس قانونی دستاویزات ہوں، چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہو، اُسی کو ملازمت دی جا سکتی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔راولاکوٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے 156 افغان مہاجرین کی باعزت واپسی

ہوٹل میں کرائے پر قیام، کوئی کاروبار، دکان یا مکان، کسی قسم کی ملازمت، یا منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے متعلق معاملات صرف اُسی فرد کے ساتھ کیے جا سکتے ہیں جس کے پاس قانونی دستاویزات ہوں۔ پاکستانی شہری صرف ایسے افراد کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جن کے پاس درست قانونی کاغذات موجود ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چالیس سال سے افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی ہے اور دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جہاں وہ بغیر ویزا کے رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی رہائشیوں کو جائیدادیں کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

 یہ خبربھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی: راولاکوٹ اور پلندری میں انتظامیہ کا مؤثر اقدام

یکم اپریل سے اب تک 84،869 افغانوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے،انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ افغان حکومت سے رابطے میں ہے۔آج وزارت داخلہ میں افغان وفد سے ملاقات میں مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جا رہا ہے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ 10 لاکھ امریکی ہتھیاروں میں سے کچھ دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ لگ گئے امریکی ہتھیاروں کی خبریں ہماری پوزیشن کی تائید کرتی ہیں۔.

Scroll to Top