pm shahbaz

دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں،دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دینگے ، شہباز شریف

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ایسے عبرتناک شکست دی جائے گی کہ وہ پاکستان کو میلی نظروں سے دیکھنے کی ہمت نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، احد چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم برائے بین الصوبائی تعلقات کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وزیر مملکت طلال چوہدر ی، آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار نون، چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا جہاد ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا رہے گا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کا میرپور ایئرپورٹ تعمیر کرنےکا اعلان

ہم دہشت گردوں کو اتنی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کو میلی نظروں سے دیکھنے کی ہمت نہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے حوالے سے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

وفاقی حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے صوبوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تمام اختلافات کو بھول کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے بہادر سپاہی اور افسران دن رات دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔ تمام اداروں کو اسمگلنگ کے خلاف اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ: ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ہنرمندوں کو بیلا روس بھیجنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں سیف سٹی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں، وفاق اور صوبے مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کر رہے ہیں جس کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

 

Scroll to Top