مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )گزشتہ دونوں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے خلاف حقائق کچھ باتیں کیں، سر دار تنویر الیاس ایک عوامی آدمی ہیں وہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آئے تھے۔جب سردار تنویر الیاس کو علم ہوا کہ عوام کی کثیرتعداد اپنے حقوق کیلئے راولاکوٹ میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں تو سردار تنویر الیاس نے نہ صرف شرکت کی بلکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت بھی کی
کیونکہ سردار تنویر الیاس نے اپنے دور حکومت میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی، 200 یونٹ فری بجلی دینے کا پروگرام بن چکا تھا، مساجد کو فری بجلی کردی تھی ،آٹے پر سبسڈی کے حوالے سے بھی پروگرام تیار کیا جاچکا تھا مگر ہماری حکومت چلی گئی ۔
سر دار تنویر الیاس ایک عوامی شخصیت ، عمرنذیر کشمیری کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی باتیں خلاف حقائق ہیں،سردار افنان نواز
سردار افنان نواز کا کہنا تھاکہ گزشتہ دنوں عوامی ایکشن کمیٹی کے چند رہنمائوں نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان پر گھنائونے الزامات لگائے اور ضمیر خریدنے کی باتیں کیں جو خلاف حقائق ہیں۔سر دار تنویر الیاس ایک عوامی شخصیت ہیں اور ان کی قیادت میں آج بھی ہم عوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں مگرعوامی ایکشن کمیٹی کے لوگ ڈی ٹریک ہوچکے ہیں یہ کسی کے اشارے پر چلتے ہیں ان کا عوامی حقوق سے کوئی تعلق نہیں ۔ جب ہمیں پتہ چلا کہ یہ عوامی حقوق کے نام پر چند لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور ریاست مخالف بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں تو ہم نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی کیونکہ ہم محب وطن لوگ ہیں۔
عمر نذیرکشمیری کے پیچھے راولاکوٹ میں موجود بلدیہ کا سیٹ اپ جو ان لوگوں کا سارا خرچہ اٹھاتا ہے ،سردار افنان نواز کا انکشاف
سردار افنان نواز نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمر نذیرکشمیری کی کونسی سیاسی پارٹی ہے ابھی تک کوئی سمجھ نہیں آئی ۔یہ انجمن تاجران کے مرکزی صدرہیں ۔عمرنذیر کشمیری عوامی ایکشن کمیٹی کی آڑ میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالتےآ رہے ہیں ۔ عمر نذیرکشمیری کے پیچھے راولاکوٹ میں موجود بلدیہ کا سیٹ اپ ہے جو ان کا خرچہ اٹھاتا ہے ۔جب یہ لوگ راولاکوٹ میں اکٹھے ہوتے ہیں تو بلدیہ کی طرف سے ان کو کھانا مہیا کیا جاتا ہے بلدیہ کاکیا کام ہے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کو کھانے کے دیگیں تیار کرکے بھیجیں ۔
سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز نے کہا کہ عمر نذیر صاحب یہ بتائیں کہ جب حکومتی اداروں نے ان سے راولاکوٹ میں رابطہ کیا کہ حکومت آرڈیننس واپس لے رہی ہے تو آپ کس کے کہنے پر کوہالہ آئے تھے حکومتی کمیٹی کو مسترد کرکے آپ ایک ایک سیکرٹری سے مذکرات کر کے عوام کو منتشرکر کے واپس چلے جاتے ہیں اور آپ کو راولاکوٹ سے ایک بندے کا فون آتا ہےکہ آپ دس منٹ میں یہ معاملہ ختم کرو یہ سیکرٹری آرہا ہے اس کے ساتھ مذاکرات کامیاب کرکے لوگوںکو لیکر واپس راولاکوٹ پہنچ جانا ہے۔۔آپ نےعوام کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے ۔ عمرنذیر کشمیر ی بہت اچھے آدمی ہیں مگر وہ جن ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں وہ بہت بری طرح پھنسنے والے ہیں۔
میری جان کو خطرہ ہے ، قبضہ مافیا بالخصوص چیف آفیسر کا بھائی میرے خلاف پلاننگ کررہا ہے ، اگر مجھے کچھ ہوا تو میئر،بلدیہ چیف آفیسر اس کے ذمہ دار ہونگے، سردار افنان نواز
سردار افنان نواز کاکہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بنگوئیں میں ان کے ناموافق بیانات کے بعد میں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس کے بعد مجھے تھریٹ مل رہی ہیں اور یہ قبضہ مافیا مجھے جان سے مارنے کی پلاننگ کررہا ہے ۔اور اگر مجھے کچھ ہوگیا تو اس کے پیچھے یہی مافیا ہے ، بلدیہ کے چیف آفیسر ،میئرمیونسپل کاررپوریشن ،چیف آفیسر کے بھائی جو میرپورمیں مقیم ہے اورآج کل راولاکوٹ میں دندناتا پھر رہا ہے۔وہ میرے خلاف پوری پلاننگ کررہا ہے ۔
میر واعظ عمرفاروق کا وقف ترمیمی ایکٹ پر انڈین سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم