ٹائیں ڈھلکوٹ: اے ایس آئی عبدالروف قتل کیس کے چاروں ملزمان گرفتار

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ) ٹائیں ڈھلکوٹ اے ایس آئی عبدالروف مقدمہ قتل چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا چیف ملزم قمر زمان کو لہتراڑ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی پونچھ محمد ریاض مغل نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ چیف ملزم قمر زمان ولد گل زمان قوم سدھن ساکن ڈھلکوٹ جو بعد ارتکاب جرم روپوش ہو کر علاقہ پاکستان چلا گیا تھا کو جدید سائنس تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے مورخہ 2025-04-15 کی درمیانی شب بمقام لہتراڑ سے گرفتار کیا گیا ہے اب چاروں ملزمان بند حوالات تھانہ راولاکوٹ ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ مورخہ 2025-03-08 کا واقعہ عبد الرؤف ASI چو کی پولیس ڈھلکوٹ کو بمقام نزد ڈھلکوٹ پل (1) شہباز عظمت ولد عظمت (۲) کامران (۳) عمران (۴) قمر زمان پسران گل زمان اقوام سدھن ساکنان ٹائیں ڈھلکوٹ نے آتشین اسلحہ سے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔

جس پر مقدمہ نمبر 18/2025 بجرائم پولیس تھوراڑ درج ہو کر تفتیش رواں ہوئی اور مقدمہ میں نامزد قابل گرفتاری ملزمان میں سے ملزم کامران عرف جیکو ولد گل زمان قوم سدھن ساکن ٹائیں ڈھلکوٹ کو مورخہ 2025-03-09 جنگل سے زیر مواخذہ پولیس لایا گیا۔

ملزم کامران سے جمع تلاشی کے دوران شلوار کی جیب سے پستول 30 اور برآمد ہوا۔ ازاں بعد ملزم شہباز خان ولد عظمت خان قوم سدھن ساکن بوس گلہ کو مورخہ 2025-03-14 کو زیر مواخذہ لایا گیا۔ ملزم عمران ولد گل زمان ساکن ڈھلکوٹ کو مورخہ 2025-03-28 کوجدید تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرتے ہوئے پستول 30 بور برآمد کیا گیا اور اب چیف ملزم قمر زمان ولد گل زمان قوم سدھن ساکن ڈھلکوٹ جو بعد ارتکاب جرم روپوش ہو کر علاقہ پاکستان چلا گیا تھا کو جدید سائنس تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے مورخہ 2025-04-15 کی شب در میانی بمقام لہتراڑ سے گرفتار کیا گیا ہے اب چاروں ملزمان بند حوالات تھانہ راولاکوٹ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔

آزادکشمیر کا امن تباہ کرنے کا خطرناک منصوبہ بے نقاب، کانسٹیبل سجاد ریشم کے قاتل گرفتار

Scroll to Top