وادی لیپا،نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل رپورٹرز) وادی نیلم ، وادی لیپا سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ،اڑنگ کیل ،گریس ویلی ،سرداری ،ہلمت ،جانوئی ،سرگن ،شونٹر ،جاگراں ویلی میں شدید بارش سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گئی۔
طوفانی بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری نیلم؛بالائی علاقوں میں،بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوگیا۔
بارشوں کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔
دوسری جانب وادی لیپہ میں شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی،لیپا، ریشیاں روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزوی طور پر معطل جبکہ نالہ قاضی ناگ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا،،
ویلی بھر کی شاہراؤں پر پانی سیلاب کا منظر پیش کرنے ۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہوتے ہی پاک فوج اور محکمہ شاہرات کا عملہ روڈ بحال کر دے گی۔
برنالہ،پاک فوج کے تعاون سے میڈیکل کیمپ قائم،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ