وزیر مملکت وجیہ قمر سے نورین عارف،سحرش قمر کی ملاقات، خواتین کے مسائل حل کیلئے اقدامات کی یقین دھانی

اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل ) سحرش قمر سابق رکن قانون ساز اسمبلی وچیئرپرسن خواتین ونگ مسلم لیگ ن اور نورین عارف سابق وزیر حکومت نائب صدر مسلم لیگ ن کی میڈم وجیہ قمر سٹیٹ منسٹر اف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹرینگ سے ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر وجیہ قمر نے مسلم لیگ ن کی عوام دوست تعلیمی پالیسیوں کو آزاد کشمیر کی سطح تک پھیلانے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈم وجیہ قمر نے سحرش قمر کے کام کو سراہا، خواتین کی تنظیم سازی اور پارٹی کیلئے ان کے کام پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نورین عارف کا الیکشن لڑنا اس بات کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن خواتین کو سیاست میں اپنا لوہا منوانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔

نورین عارف کا اپنے حلقہ میں بہترین کام کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے تمام ضلعوں دورہ کروں گی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر پابندی روز بروز بڑھتے مظالم پر اظہار افسوس کیا۔
میڈم سحرش قمر اور میڈم نورین عارف نے آزادکشمیر کے اندر خواتین کی سیاست میں دلچسپی اور دیگر موضوعات پر میڈم وجیہ قمر سے سیر حاصل گفتگو کی۔آخر میں دونوں سینئر رہنماؤں نے میڈم وجیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جس طرح آزادکشمیر کی خواتین کے مسائل کو حل کرنے اور دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار تعزیت کیا۔وہ قابل ستائش ہے۔

انشاءاللہ ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا ۔اور ہم سب میاں محمد نوازشریف کے ویژن کو لیکر آگے بڑھیں گے۔اور جس طرح پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمد شہباز شریف اور پنجاب وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی ہورہی ہے۔آزادکشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔اور نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر بھی ترقی کرے گا
برنالہ،پاک فوج کے تعاون سے میڈیکل کیمپ قائم،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

Scroll to Top