زلزلہ

پاکستان میں 5.6شدت کا زلزلہ،افغانستان ، تاجکستان ،ازبکستان میں بھی جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 5.6شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ کا مرکزافغانستان کے دارالحکومت کابل سے 105کلومیٹر دورتھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ، افغانستان ، تاجکستان اور ازبکستان میں بدھ کی علی الصبح 4بج کر 14منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ کا مرکز کابل سے 105 کلومیٹر دور تھا ۔

آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوف وہراس پھیل گیا ۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، مالاکنڈ،سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے ہیں۔زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

عالمی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Scroll to Top