وادی لیپہ:وادی لیپہ کی سڑکیں بہتر ہونے کے بعد سیاحت میں نمایاں اضافہ ، ملک بھر سے سیاحوں نےخوبصورت وادی کا رخ کر لیا۔کچھ سیاحوں نے صفائی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق بہار کی آمد اور عید الفطر کے بعد ملک بھر سے سیاح لیپہ ویلی کا رخ کر رہے ہیں ، وادی لیپہ جو اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز پہاڑوں اور ٹھنڈے موسم کے باعث جنت نظیر محسوس ہوتی ہے۔
سیاح وادی کی دلکشی سے متاثر نظر آتے ہیں، کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ وادی لیپہ خوبصورت ترین وادی ہے جہاں آکر محسوس ہوتا ہے کہ کشمیر جنت نظیر ہے۔
سیاحوں نےکہا کہ یہاں آکر انفراسٹرکچر بہترین لگا، آتے ہوئے کسی ایشو کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لوگوں یہاں کہ رویہ بہت اچھا ہے، لوگ ضرور ایک بار یہاں آئیں۔
انہوں نے کہا یہاں آکر سیاح بارڈر لائن ، واٹرفائلز، پہاڑ، میدانی علاقہ بھی ملے گا، لوگوںکو اب یورپ جانے کی ضرورت نہیں بہترین ریسٹ ہائوسز بھی موجود ہیں۔
اگر موقع سے فائدہ اٹھایا گیا تو لیپہ ویلی جلد پاکستان کے بڑے سیاحتی مقامات میں شامل ہو سکتی ہےتاہم صفائی کی صورتحال ایک بڑا چیلنج بن کر ابھری ہے،کئی سیاحوں نے گندگی کی شکایت کی ہےجس سے سیاحت متاثر ہو سکتی ہے۔
مقامی افراد، تاجر، ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی ہوگی تاکہ وادی کی خوبصورتی برقرار رہے اور سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں بہار کا جادو، فطرت نے رنگ بکھیر دیے