ایڈہاک ملازمین کی روزگار بچائو تحریک شروع،23اپریل کوضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہروں کا اعلان

مظفرآباد : مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے گزشتہ روز دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس میں ریاست گیر روزگار بچاؤ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے 23اپریل کو مظفر آبادسمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کا اجلاس سرپرست اعلیٰ راجہ اطہر علی خان کی زیر صدارت مظفر آباد میں ہوا جس میں بڑی تعداد میںایڈہاک وعارضی ملازمین نے شرکت کی۔

مرکزی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر چار ہزار سے زائد ایڈہاک و عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ پورا کرے، حکومت کے وعدے کو 6 ماہ گزر چکے ہیں، کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ اظہر علی خان نے کہا کہ6ماہ میں بہت سے ایڈہاک ملازمین ملازمت سے فارغ ہو گئے اور کچھ شدید ذہنی دباؤ لے کر دنیا سے چل بسے جن کے خاندان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے دو چار ہیں۔

20 سے 25 سال سروس کرنے والے ایڈہاک ملازمین کو اپنی زندگی کا ایک قیمتی وقت ریاست کی خدمت میں گزار چکے ہیں انہیں مستقل کرنے کے لیے بار بار حکومت وقت پہ وقت لے رہی ہے لیکن مستقل ملازمت دینے سے گریزاں ہے۔

16 دسمبر 2024 کو سروسز سے ایک اعلامیہ جاری ہوا جسکے مطابق قانون سازی تک کسی ایڈہاک ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا جبکہ متعدد ایڈہاک صدر معلمات کی فراغت نے اس اعلامیہ کی نفی کر دی ہے۔

ایک ایم ایل اے ایک دن کیلئے ممبر اسمبلی بن جائے تو وہ پوری زندگی تنخواہیں اور پنشن جیسی مراعات کا حقدار بن جاتا ہے لیکن ہمیں حق نہیں دیا جا رہا ہے، اب حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا اور روزگار بچاؤ تحریک چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں 4300 سے زائد ایڈہاک ملازمین، سفارش اور تعلقات کے بغیر نوکری ممکن نہیں، غلام اللہ اعوان

Scroll to Top