چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری جلد کی جائیگی، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات، سابق وزیر حکومت بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی اور سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے صدر سید انیس الحسن گیلانی نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سےسابق وزیر حکومت بیرسٹرسید افتخات گیلانی اور سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے صدر سید انیس الحسن گیلانی نے ملاقات کی اور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔

دونوں راہنماؤں نے آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر زور دیا جس پر وفاقی وزیر قانون نے انہیں یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کے آئین کے مغائر کوئی اقدامات نہیں کئے جائیں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں الیکشن کمیشن کے رولز کو مدنظر رکھا جائیگا اوروفاقی حکومت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں حائل رکاوٹیں دور کر کے جلد از جلد تعیناتی یقینی بنائے گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کشمنر کی تقرری کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریفجو کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کو خط بھی لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ،ن لیگ کا وزیراعظم پاکستان کو خط سابق قوانین کے مطابق ہے، شوکت عزیز ایڈووکیٹ

Scroll to Top