وزیراعظم شہباز شریف کا میرپور ایئرپورٹ تعمیر کرنےکا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں، پنجاب میں خصوصی عدالتوں کا کام جاری ہے، اوورسیز کیلئے باقی صوبوں سے بھی خصوصی عدالتوں کیلئے بات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھاکہ میرپور آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی فیزبیلٹی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، سب سے زیادہ فارن ایکسچینج بھیجنے والوں کو ہر سال 15 سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر سمجھا جائے گا، اوورسیز خواتین کے لیے سرکاری ملازمت کی حد 5 سے بڑھا کر 7 سال کی جارہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد اوورسیز کے لیے مختص کی جارہی ہیں، ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر قوم اوورسیز پاکستانیوں کی بے حد شکر گزار ہے، شکر گزار ہیں کہ ترسیلات زر ہماری ایکسپورٹ سے بھی زیادہ ہیں۔
جو حکومت نہ کرسکی وہ بھمبر کے نوجوانوں نے کردکھایا، پانی کی کمی دور کرنے کیلئے منی ڈیم تعمیر

Scroll to Top