راولاکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ، 25 کیمرے نصب، ڈی آئی جی سردارظہیر احمد

راولاکوٹ (کشمیرڈیجیٹل) ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن سردار ظہیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو جرائم سے محفوظ بنانے کے لیئے سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہوچکا اب تک 25 کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں،ان کیمروں سے شہر کے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کو کور کیا گیا ہے۔

سیف سٹی پراجیکٹ نہ صرف جرائم پیشہ افراد کے جرائم کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ راولاکوٹ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل کا تدارک بھی ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ شہر میں جہاں بھی ٹریفک کا کوئی ایشو یا کہیں روڈ ایکسیڈنٹ یا کہیں پر بھی کوئی جھگڑا وغیرہ ہو تو فوری طور پر رسپانس کیا جا سکتا ہے۔یہ کیمرے شہر میں ٹریفک اہلکاران کی ڈیوٹی کے دوران بھی نگرانی کنٹرول روم سے کی جاسکتی ہے۔

یہ کیمرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا فیوچر ہیں اور یہ کیمرے IT Based کیمرہ جات ہیں جو ایک وقت میں دو کام کرسکتے ہیں۔ (i) یہ چہرے کے تاثرات اور نمبر پلیٹ ریڈر بھی ہیں اور NPR کیمرہ جات ہیں۔

مثال کے طور پر کسی بھی مطلوب شخص /ملزم کی تصویر ڈیٹابیس میں ڈالیں گے تووہ جب ان کیمرہ جات کے سامنے سے گزرے گا یا ان کی زد میں آئے گا تو یہ ہمیں بتادیں گے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ کوئی بھی اشتہاری /مفرور کہیں گھوم رہا ہے تو وہ یہ کیمرہ جات ہمیں تھریٹ الرٹ جاری کردیں گے اور ہم بآسانی اس کو گرفتارکرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ چوری شدہ گاڑیاں جو بھی ڈیٹا بیس میں ہم ڈالیں گے تو وہ بھی جب ان کے سامنے سے گزریں گی یا زد میں آئیں گی تو یہ یہاں شوہوجائیں گی۔ جس سے ہم بآسانی چور ی شدہ گاڑی کو ٹریس کرکے برآمد کرسکتے ہیں۔

مزید یہ ہمیں یہ بھی بتاتے ہیں ان کے سامنے سے کتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلز گزرے ہیں۔یہ اُن کا اکاؤنٹ تیارکرتے رہتے ہیں جو ہمیں اوپر سکرین میں نظر آجاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ لوگوں کے چہرے کے تاثرات پڑھ لیتے ہیں کہ آیا یہ شخص غصے میں ہے،خوش ہے یا کسی پریشانی میں مبتلا ہے۔
PTZکیمرہ :
یہ گھومنے کیمرہ ہے جو ارد گرد کے ایریا میں پائی جانے والی نقل وحرکت کو نوٹ کرتا رہتا ہے۔پہلے فیز میں راولاکوٹ سیف سٹی کے 09 پوائنٹس پر25کیمرہ جات کی تنصیب کی جاکر راولاکوٹ شہر کو کور کیاگیا ہے۔

مزید Next فیز میں 150کیمرہ جات کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی اور یہ پروجیکٹ ضلع کے لیئے گیم چینجر ثابت ہو گا پولیس خدمت مرکز راولاکوٹ کا افتتاح 03 جون 2024 ء کو ہوا۔

عوام کو اب تھانہ جات کے چکر لگانے کے بجائے ایک ہی چھت کے نیچے بذیل سروسز/ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے سکونتی افراد جو روزگارکے سلسلہ میں بیرون ملک ہیں، کومتعلقہ ملک کی ایمبسی کے ذریعہ کریکٹر سرٹیفیکٹ بنوانے کی سہولت دی گئی ہے۔

ایسے افراد بیرون ملک سے بذریعہ ایمبسی کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔ اس سے 01 کریکٹر سرٹیفکیٹ02 جنرل پولیس ویریفکیشنFIR کاپی04وہیکل ویریفکیشن05ڈرائیونگ لرنر پرمٹ06قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین07جرم کی اطلاع08گمشدگی دستاویزات پولیس خدمت مرکز راولاکوٹ میں 03 جون 2024 ؁ء سے اب تک عوام کو 8100 کریکٹر سرٹیفکیٹس کے علاوہ 4427 جنرل پولیس ویریفکیشن جاری کیے جاچکے ہیں۔

وہیکل ویریفکیشن سروس(VVS)کے ذریعے 88 گاڑیوں کی online ویریفکیشن کی جا چکی ہے اس کے علاوہ 3600ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔گھریلوتشدد کاشکار ہونے والی خواتین کی قانونی رہنمائی کے علاوہ Online FIRکی کاپی فراہم کی جائے گی ۔

Scroll to Top