جو حکومت نہ کرسکی وہ بھمبر کے نوجوانوں نے کردکھایا، پانی کی کمی دور کرنے کیلئے منی ڈیم تعمیر

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) جو حکومت نہ کرسکی وہ بھمبر کے نوجوانوں نے کردکھایا، پانی کی کمی دور کرنے کیلئے منی ڈیم تعمیرکرکے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر کے نواحی علاقے گڑھا خورد میں مقامی نوجوانوں نے وہ کر دکھایا جو اکثر حکومتی سطح پر بھی ممکن نہ ہو سکا۔

جنگلات میں جانوروں اور پرندوں کی پیاس بجھانے کے اور زیر زمین پانی کی کمی کو پورا کرنےکیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چھوٹا مگر کارآمد منی ڈیم تعمیر کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اگر نیت ہو، تو وسائل کی کمی بھی رکاوٹ نہیں بنتی۔

شہریوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایسے متعدد ڈیمز اور تالابوں کی ضرورت ہے ، حکومت آزاد کشمیر اور اووسیز کمیونٹی ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی مدد کرے۔۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے زیر زمین پانی کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے جو آزاد جموں و کشمیر میں بھی سر اٹھا رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت آزاد کشمیر فوری اقدامات کرے
گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن جہلم ویلی کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Scroll to Top