گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن جہلم ویلی کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی کی تقریب حلف برداری ، نو منتخب ضلعی عہدیداران عبید مشتاق ، راجہ مسرور احمد ، تجمل اعوان ، سید منظور شاہ ، توصیف میراں ، عبدالمنان ، فراز سعید جابر فاروق ، بحثت اعوان سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔

گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی سید یاسر گیلانی ، راجہ سجاد احمد ، عبید مشتاق و دیگر نے کہا گزٹیڈ آفیسرز کا کردار مؤثر خدماتِ عامہ اور گڈ گورننس کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسوسی ایشن نظم و نسق، شفافیت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ترقیاتی اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے جملہِ سرکاری ملازمین کے حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور فرائض منصبی کی پاسداری میں آہین و قانون کی مکمل پاسداری کرتے رہیں گے ۔

آزاد کشمیر میں اچھی حکمرانی، پائیدار ترقی، عوام کی فلاح و بہبود، اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جملہِ آفیسران اپنے اختیارات اور وسائل کے مطابق بھرپور کاوشیں جاری رکھیں گے عوام کے ساتھ اپنے رویہ اور عمل کو اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے مطابق مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس چناری میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سید یاسر گیلانی ، مرکزی عہدیداران ارتضیٰ قریشی ، راجہ سجاد احمد ،چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی ، ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی ، سپرنیٹنڈنٹ پولیس مرزا زاہد حسین ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان ، ایس ڈی او شہزاد گوہر ، ایکسیئن نوید میر ، احتشام قریشی ، سینئر صحافی عبدالوحید کیانی ، مرزا آصف ، انجمن تاجران چناری کے جنرل سیکرٹری میر خالد لطیف ،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سعید ظفر عباسی ، تنویر خان ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا زاہد اعوان ، جنرل سیکرٹری انصار نقوی ، مبارک حسین اعوان ، سید اسرار ہمدانی ، عدنان فاطمی ، سب انجینئر عماد اقبال کیانی ، پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے صدر ذوالفقار کیانی ،سمیت مختلف محکموں کے افسران ، سیاسی و سماجی زعماء کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں اور ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت سید امتیاز کاظمی ، تلاوت قرآن کریم راجہ اکرام الحق جبکہ نعت رسول مقبول دانش رضا نے پیش کی ۔
راولاکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ، 25 کیمرے نصب، ڈی آئی جی سردارظہیر احمد

Scroll to Top