مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے الیکشن کالعدم قرار دیئے جائیں۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی رٹ پر ہائیکورٹ نے جسٹس سیدشاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز پر مشتمل بینچ تشکیل دیدیا۔جسٹس سید شاہد بہار نے کل 16 اپریل بروز بدھ کو کیس کی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسسزجاری کر دئیے ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ہائیکورٹ آزادکشمیر میں موجودہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے بطور سپیکرعہدہ چھوڑے بغیر غیرآئینی طور پر وزیراعظم کا حلف اٹھانے کیخلاف رٹ دائر کررکھی تھی جس کی سماعت کل بروز بدھ سماعت ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کیلئے ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا ہے باقاعدہ سماعت کا آغاز کل ہوگا، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی دائردرخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ 6 ماہ سے انکی طرف سے دائر رٹ پٹیشن پر سماعت نہیں پوسکی ہے رٹ پٹیشن پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیا جائے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے گذشتہ روز ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا ہے جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز خان پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔۔
بینچ کی جانب سے وزیراعظم سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں آج سماعت کا آغاز ہوگا سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی طرف سے رٹ پٹیشن میں وزیراعظم انوار الحق کا انتخاب چیلنج کیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا انتخاب آئینی قانونی پروسیجر کو بائی پاس کرکے کیا گیا ہے آئین قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے وزیراعظم کا انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ آئین قانون کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب کرایا جائے اور پروسیجر پر عمل درآمد کیا جائے
احتساب بیورو آزادکشمیر نے 24ایمبولینسز ضبط کیوں کیں ؟حکومت نے انہیں اب تک واگزار کیوں نہیں کروایا؟؟ ہوشرباء انکشاف سامنے آگئے